Media Network Pakistan
کویت(ایم این پی) کویت میں ایک دلہن نے اپنے شوہر کی جانب سے بیوقوف کہنے پر نکاح کے صرف 3 منٹ بعد ہی عدالت میں نکاح ختم کرنے کی درخواست دے دی۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نکاح کی قانونی کارروائی مکمل ہونے پر جوڑا عدالت سے نکل رہا تھا کہ اسی دوران دلہن کسی چیز سے الجھ کر گر پڑی، جس پر دولہا نے اسے بے وقوف کہہ دیا۔
اتنے میں دلہن کو بھی غصہ آگیا اور اس نے فوری طور پر جج سے نکاح ختم کرنے کی درخواست کر دی۔
رپورٹ کے مطابق جج نے درخواست قبول کرتے ہوئے نکاح کے ٹھیک تین منٹ بعد نکاح خارج کرنے کی دستاویز جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق اسے کویت کی تاریخ کا مختصر ترین نکاح قرار دیا جا رہا ہے۔