رحیم یار خان میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت

Media Network Pakistan

رحیم یار خان (ایم این پی) ضلع رحیم یار خان میں واقع چک 214-1 میں ایکسپلو ریٹری کنویں سے گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

ترجمان آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) کے مطابق کمپنی نے 29 جون کو کنویں میں 1851میٹرزتک گہری کھدائی کی، ڈونگان فارمیشن میں 1.1ملین ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس نکل رہی ہے۔

ترجمان اوجی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ سوئی مین لائم سٹون میں 1.31ملین ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس کی پیداوار حاصل ہوئی ، دریافت مقامی وسائل کے ذریعے توانائی کی طلب اور سپلائی میں فرق کو ختم کرنے میں نمایاں کردارادا کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں