Media Network Pakistan
لاہور(ایم این پی)ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کے نوٹس پر 2مغوی بچوں کو بحفاظت تلاش کر کے ورثاء کے سپرد کردیا گیا.انچارج انویسٹی گیشن نیو انارکلی اشتیاق انور نے 2کمسن بچوں کو بحفاظت بازیاب کروا کر ملزم کو گرفتار کیا،گرفتار ملزم عبدالوہاب 9سالہ عبداللہ مجاہد اور 10سالہ علی رضا کو اغواء کر کے اپنے ساتھ لے گیا تھا.اغواء کار بچوں کو اغواء کر کے ان سے بھیک منگوانے اور جیب تراشی کرواتے تھے،پولیس ٹیم نے ملزمان کو مختلف معلومات سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا .گمشدگان کی بحفاظت بازیابی پر ورثاء کا پولیس ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار، .ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی طرف سے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان