لاہور (ایم این پی) کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلا ل صدیق کمیانہ اور ایس ایس پی (ایڈمن) شہدائے پولیس کے اہل خانہ، غازیوں اور معذور بچوں نےملاقات کی۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شہدائے پولیس کے ورثا، غازیوں اور خصوصی بچوں کی ویلفیئر کے لئے تمام ممکنہ وسائل فراہم کئے جارہے ہیں۔ محکمہ پولیس اپنے افسران و اہلکاروں کی فلاح و بہبود اور ان کے اہل خانہ کے مسائل کے حل کے لئے کوئی کسر اٹھانہ رکھے گا۔
ایس ایس پی(ایڈمن) عاطف نذیر نے شہدائے پولیس کے اہل خانہ کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے ہدایات جاری کیں۔ عاطف نذیرنے پولیس غازیوں کی خدمات کے اعتراف میں ان میں مالی امدا د کے چیکس بھی تقسیم کئے۔انہوں نے کہا کہ شہدائے پولیس کے اہل خانہ اور غازیوں کی ویلفیئر کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے خصوصی بچوں کا علاج معالجہ بہترین طبی اداروں سے کروایا جارہاہے۔ ایس ایس پی (ایڈمن) نے کہا کہ خصوصی بچوں کی فلاح و بہود اور ان کا بہتر کل ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران زخمی و معذور ہونے والے پولیس غازی محکمہ پولیس کے ہیرو ہیں۔
سی سی پی او لاہور اور ایس ایس پی سے شہدائے پولیس کے اہل خانہ، غازیوں اور معذور بچوں کی ملاقات
Media Network Pakistan