جسم سے باہر دل رکھنے والے بچے کی پیدائش پر ڈاکٹرز حیران

Media Network Pakistan

مظفر گڑھ (ایم این پی) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال مظفرگڑھ میں ایک ایسے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا دل جسم کے باہر ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈاکٹرز کے مطابق جسم سے باہر ہونے پر بھی نومولود بچے کا دل نارمل حالت میں کام کر رہا ہے، بچے کو آپریشن کیلئے چلڈرن ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ہے۔

بچے کے والد کا کہنا ہے کہ میں ایک غریب آدمی ہوں، حکومت میرے بچے کے علاج اور اس کی ادویات خریدنے میں میری مدد کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں