Media Network Pakistan
اسلام آباد (ایم این پی) ذرائع کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کسی بھی وقت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرسکتے ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا صدرمملکت کی وزیرقانون سے ملاقات میں الیکشن تاریخ کے اعلان پر بات ہوئی ہے، وزارت قانون کی رائے ہے کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔