بجلی کی بچت کیلئے ملک بھر میں تجارتی مراکز مغرب میں بند کرانے پر غور

Media Network Pakistan

اسلام آباد(ایم این پی) ملک بھر میں تجارتی مراکز ایک بار پھر جلدی بند کرنے کی منصوبہ بندی تیار کرلی گئی ، دکانیں اور کاروبار مغرب کے وقت بند کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

کاروبار جلدی بند کرنے کیلئے موسم سرما کا ٹائم فریم مقرر کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ یکم اکتوبر سے 15 فروری تک کاروبار جلدی بند کر کے بجلی کی بچت کی جا سکتی ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق وفاقی حکومت نے تجاویز چاروں صوبوں کو بھجوا دیں۔ صوبائی حکومتیں متعلقہ چیمبرز آف کامرس اور کاروباری تنظیموں سے مشاورت کریں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ پی ڈی ایم حکومت نے بھی دکانیں اور کاروبار جلد بند کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم وہ کاروبار جلدی بند کروانے پر عملدرآمد نہیں کروا سکی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں