مغویان کی بازیابی کے لیے کارروائیاں مزید تیز

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)ڈی آئی جی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کی ہدایات پر مغویان کی بازیابی کے لیے کارروائیاں مزید تیز۔ سی آئی اے اقبال ٹاؤن کی کارروائی 18سالہ مغوی محمد آبس بازیاب، علاقہ تھانہ باغبانپورہ سے اغواء ہونے والے 18 سالہ محمد آبس کو سی آئی اے اقبال ٹاؤن بازیاب کروالیا ،سی آئی اے اقبال ٹاؤن نے 36 گھنٹے سے کم وقت میں محمد آبس کو حیدرآباد سے بازیاب کروایا،محمد آبس کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بازیاب کیا گیا،سی آئی اے اقبال ٹاؤن پولیس نے بچے کو والدین کہ سپرد کردیا،لواحقین کی درخواست پر ان کے پیاروں کو تلاش کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے، کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کا ڈی ایس پی اور اس کی ٹیم کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان

اپنا تبصرہ بھیجیں