Media Network Pakistan
لاہور(ایم این پی)ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی زیر صدارت تبدیلی تفتیش بورڈ کا انعقاد.تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ میں ڈویژنل ایس پیز کی شرکت .تبدیلی تفتیش بورڈ میں قتل، اقدام قتل، زیادتی، جائیداد اور چیک ڈس آنر کے 25مقدمات زیر بحث آئے.تبدیلی تفتیش بورڈ میں تفتیشی افسران اور فریقین نے اپنے اپنے موقف سے افسران کو آگاہ کیا.بورڈ میں افسران نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد تبدیلی تفتیش سے متعلق احکامات جاری کیے.ڈاکٹر انوش مسعود نے چند مقدمات میں ناقص تفتیش پر تفتیشی افسران کو وارننگ دی اور شوکاز نوٹس جاری کیے.دوران تفتیش میرٹ پر سمجھوتہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، شہریوں کو میرٹ پر انصاف کی بروقت فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری