لاہور(ایم این پی)سی آئی اے ماڈل ٹاؤن کا منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری.سی آئی اے ماڈل ٹاؤن کی کاروائی،عمر سہیل بگٹی منشیات فروش گرفتار،گرفتار ملزم عمر سہیل بگٹی نے پنجاب یونیورسٹی میں ہوسٹل کا کمرہ نمبر 14 نو ہزار روپے منتھلی رینٹ پر لیا ہوا تھا.عمر سہیل بگٹی پنجاب یونیورسٹی لاہور کے ہوسٹل کے کمرہ میں سٹوڈنٹس کو منشیات فروخت کرتا تھا، بد نام زمانہ منشیات فروش پنجاب یونیورسٹی سمیت دیگر یونیورسٹیوں اورتعلیمی اداروں کے اردگرد گرد منشیات فروخت کرتا تھا،منشیات فروش عمر سہیل بگٹی کے قبضہ سے 2 کلو چرس،100گرام آںٔس،10گرام ہیروئن اور 26 عدد E-PILS گولیاں برآمد،ملزم کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا،انسداد منشیات فروشی کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جارہی ہے،گرفتار ملزم کو پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائے گی،ڈی آئی جی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کا ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن اور اس کی ٹیم کو شاباش،
سی آئی اے ماڈل ٹاؤن کا منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری
Media Network Pakistan