لاری اڈا انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائی

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)لاری اڈا انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائی.اقدام قتل کے سنگین مقدمات کا اشتہاری ملزم طلحہ گرفتار .ملزم نے 2022 میں میں ذاتی رنجش پر 2 مختلف واقعات میں فائرنگ کر کے شہریوں کو زخمی کر دیا تھا،ملزم طلحہ نے میلسی ضلع وہاڑی میں تلخ کلامی پر شہری مقبول کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا،ایک اور واقعہ میں ملزم طلحہ نے حسن علی، عاشق اور شوکت کو زخمی کیا، ملزم طلحہ سنگین وارداتوں کے بعد روپوش ہو گیا تھا، ملزم طلحہ تھانہ سٹی میلسی، ضلع وہاڑی پولیس کو مطلوب تھا،ملزم کو مختلف معلومات سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی طرف سے پولیس ٹیم کو شاباش

اپنا تبصرہ بھیجیں