Media Network Pakistan
لاہور(ایم این پی)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کی ہدایات پر بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار.جنوبی چھاؤنی انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائی.ڈیڑھ سالہ کمسن بچے احمد کو 24گھنٹوں میں بحفاظت تلاش کر کے ورثاء کے سپرد کر دیا گیا،انچارج انویسٹی گیشن جنوبی چھاؤنی محمد اشرف کمبوہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بچے کو تلاش کیا،بچے کی بحفاظت بازیابی پر والد کا پولیس ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار،شکایات پر مقدمات کا فوری اندراج پولیس کی اولین ترجیح ہے،ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی طرف سے بچے کی فوری بازیابی پر پولیس ٹیم کو شاباش.