سبینہ فاروق کے عروسی لباس میں فوٹو شوٹ نے مداحوں کے دل جیت لیے

Media Network Pakistan

لاہور (ایم این پی) ڈرامہ “تیرے بن” اور ”کابلی پلاؤ” سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی شوخ و چنچل اور خوبرو اداکارہ سبینہ فاروق کے عروسی لباس میں کروائے گئے فوٹو شوٹ نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

حال ہی میں سبینہ نے ایک کپڑوں کے ایک برانڈ کیلئے حسین عروسی لباس میں ملبوس فوٹو شوٹ کروایا ہے جس کی تصاویر اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر بھی شیئر کی ہیں۔

سبینہ کی جانب سے شیئر کی گئیں ان تصاویر میں انہوں نے سرخ رنگ کا لہنگا اور چھوٹی شرٹ زیب تن کی ہوئی ہے جس پر سنہرے دھاگے کے ساتھ نغوں کا کام جوڑے کو بے حد دلکش بنا رہا ہے جبکہ اس لباس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ اس کا گولڈن بارڈر والا سرخ ڈوپٹہ کر رہا ہے۔

اداکارہ نے اپنے لک کو مکمل کرنے کیلئے گلے میں بے حد حسین ہار پہن رکھا ہے جس میں گولڈن نغوں کے علاوہ لگے سرخ و سبز موتی ہار اور اداکارہ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں