یوم آزادی ملک وقوم کی خدمت کے عہدکا دن ہے:ملک اعجاز امین

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)صدرکلین سٹی لیبریونین لاہور ملک اعجاز امین نے کہا ہے کہ یوم آزاد ی کا دن ملک و قوم کی خدمت کے عہدہ کا دن ہے۔ہمارے بزرگوں نے وطن عزیز کی آزادی کیلئے کروڑوں جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔وطن پاکستان کی بنیادی میں شہیدوں کا خون شامل ہے۔آج میں ان سب کو خراج تحسین و عقیدت پیش کرتا ہوں۔ہم سب کو ملکی ترقی وخوشحالی کے لئے کردارادا کرناہوگا۔حکمرانوں کو سیاسی وذاتی مفادات سے بالاترہوکر سوچنا ہوگا اور وطن عزیز کودرپیش چیلنجز سے نکالنے کیلئے متحدہونا ہو گا۔الیکشن کا وقت قریب ہے عوام کی محبت بتائے گی ان کا خیر خواہ کون ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے دفتر میں جشن آزادی کا کیک کاٹنے کی تقریب میں میڈیا نیٹ ورک پاکستان(ایم این پی)سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آؤ ہم سب اپنے وطن کی بقاء کیلئے ایک ہو جائیں۔تقریب میں عمران مغل،عمران مانی،ظہیر شاہ،محمد عامرودیگر ایل ڈبلیوایم سی ملازمین بھی شریک تھے۔تقریب کے آخرمیں ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں