Media Network Pakistan
کراچی(ایم این پی) اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے روپے کے مقابلے میں اونچی چھلانگ لگائی، جس سےڈالر کی قیمت 300 روپے ہو گئی۔
ہفتے کے پہلے روز یوم آزادی کی تعطیل کے باعث منگل کے دن کاروبار کا آغاز ہوا تو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر محض 21 پیسے اضافے سے 288 روپے 28 پیسے کی سطح پر آئی، تاہم بعد میں اتار چڑھاؤ کا رجحان جاری رہا۔
ڈالر کی قدر کمی بیشی کے ساتھ بتدریج بڑھتی اور گھٹتی رہی تاہم اچانک ڈالر کی قدر میں 2 روپے 86 پیسے کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر 291 روپے 35 پیسے کی سطح پر آ گیا۔
دریں اثنا اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں یکدم 4 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا، جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 300 روپے کا ہوگیا۔