Media Network Pakistan
لاہور(ایم این پی)پاکستان کے 76ویں یوم آزادی پر پاکستان اولمپک ہاوس لاہور میں کیک کاٹنے اور شجر کاری کی تقریب ہوئی۔ پی او اے حکام اور فیڈریشنز کے نمائندوں کی شرکت .سیکرٹری پی او، اے خالد محمود نے ساتھیوں کے ساتھ کیک کاٹا۔ اس موقع پر ایک پودا بھی لگایا۔ الله کا خاص احسان ہے کہ ہم ایک آزاد ملک میں رہ رہے ہیں ۔ پاکستان اللہ کی نعمت ہے۔خالد محمود.یوم آزادی پر پودا لگانا اس بات کا عہد ہے کہ ہم نے اس ملک کو سرسبز کرنا ہے۔ سیکرٹری پی او اے.انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا بھی یہ پیغام ہے کہ پوری دنیا کے ماحول کو بہتر بنانا ہے ۔خالد محمود