حکومت کی طرف سے 25رکنی سرمایہ کاری بورڈ کی تشکیل سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، فاؤنڈر گروپ

Media Network Pakistan

غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے ہی معاشی استحکام،برآمدات میں اضافہ ہوگا،،خادم حسین ڈائریکٹر پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی

لاہور(ایم این پی)فاؤنڈر گروپ کے سرگرم رکن پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے وفاقی حکومت کی طرف سے کابینہ کی منظوری کے بعد 25رکن سرمایہ کاری بورڈ کی تشکیل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاری بورڈ میں 12سرکاری اور13ارکان نجی شعبے سے شامل ہونگے جس میں صنعتی و تجارتی شعبہ سے وابستہ افراد کی شمولیت سے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں آنے والی نگران حکومت پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے صنعتکاروں و تاجر برادری کو مراعات دے تاکہ ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ سے معیشت مستحکم ہوانہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری بورڈ کی تشکیل سے غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی، غیر ملکی ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے ہی معاشی استحکام آئے گا اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے نئی انڈسٹریز کا قیام عمل میں آئے گا جس سے ملکی برآمدات میں اضافہ سے حکومتی برآمدی اہداف پور ے ہونگے اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے ملک کو معاشی بحران سے نجات ملے گی اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کیلئے حکومت بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں میں تعینات ٹریڈ آفیسر ز کو فعال بنائیں تاکہ وہ بیرون ملک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کریں۔غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے ملکی معیشت مضبوط ہونے کے ساتھ حکومت کو مزید قرضوں سے نجات ملے گی،انہوں نے کہا کہ وون ونڈو آپریشن کی سہولت، خصوصی سہولت کونسل برائے سرمایہ کاری سے غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔فاؤنڈر گروپ کے رہنما میاں محمد اشرف نے کہا کہ معاشی بحالی کیلئے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کلیدی حیثیت رکھتی ہے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے،نوجوانوں اور خواتین کو روگار ملے گاترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں