ایس ایس پی انویسٹی گیشن/جینڈر بیسڈ وائیلنس سیل جائزہ میٹنگ

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)ایس ایس پی انویسٹی گیشن/جینڈر بیسڈ وائیلنس سیل جائزہ میٹنگ.ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی زیرصدارت جینڈر سیل کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس،فوکل پرسن سب انسپکٹر انعم اشفاق سمیت تمام ڈویژنل جینڈر سیل انچارجز کی شرکت،ڈاکٹر انوش مسعود کا زیر تفتیش مقدمات کا تفصیلی جائزہ، پینڈنگ مقدمات پر انچارجز کی سرزنش،اپنے متعلقہ سیلز میں صفائی کی صورتحال مزید بہتر بنانے کی ہدایت، جینڈر سیل کو مطلوب اشتہاری ملزمان کی گرفتاری پر اظہار ناراضی، خواتین سے زیادتی واقعات کی رپورٹ پر خود موقع پر پہنچنے، اپنی نگرانی میں شواہد اکٹھے کرنے کی ہدایت، بچوں سے بدفعلی، خواتین سے اجتماعی زیادتی کے مقدمات کی تفتیش میں کوتاہی برداشت نہیں ہو گی، دوران تفتیش میرٹ پر ہرگز سمجھوتہ نہ کریں،گنہگار کو سزا دلوائیں، خواتین اور بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے، متاثرہ خواتین و بچوں کو انصاف کی بروقت فراہمی اولین ترجیح ہے، لاہور پولیس خواتین کے ساتھ زیادتی اور تشدد کی تمام اقسام کی مذمت کرتی ہیں، ڈاکٹر انوش مسعود

اپنا تبصرہ بھیجیں