ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشورکی زیر صدارت تبدیلی تفتیش بورڈ کا انعقاد

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشورکی زیر صدارت تبدیلی تفتیش بورڈ کا انعقاد.پہلی تفتیش سے مطمئن نہ ہونے والے شہری دوبارہ سیکنڈ بورڈ کے لیے درخواست دیتے ہیں،.بورڈ میں شہریوں نے افسران کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا، افسران نے فریقین کو سننے کے بعد تبدیلی تفتیش سے متعلق موقع پر احکامات جاری کیے، سیکنڈ تبدیلی تفتیش بورڈ کا انعقاد انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں ہر جمعرات کیا جاتا ہے،ڈی آئی جی عمران کشور نے ناقص تفتیش پر متعدد افسران کی سرزنش بھی کی ،دوران تفتیش میرٹ پر سمجھوتہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، شہریوں کی داد رسی اور میرٹ پر انصاف کی بروقت فراہمی اولین ترجیح ہے، عمران کشور

اپنا تبصرہ بھیجیں