جلیل عباس جیلانی نگراں وزیراعظم کے مضبوط امیدوار بن گئے

Media Network Pakistan

اسلام آباد(ایم این پی) سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی وزیراعظم کے لیے مضبوط امیدوار بن گئے۔

ذرائع کے مطابق جلیل عباس جیلانی کے بارے میں قیاس آرائیاں ہیں کہ ان کا نام نگراں وزیراعظم کے لیے منظور کیے جانے کا قوی امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی وزیراعظم ہاؤس جائیں گے۔ وہ اس وقت نگراں وزیراعظم کے لیے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نگراں وزیراعظم کے لیے آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں حتمی مشاورت کریں گے اور اپوزیشن کی جانب سے 3 نام شیئر کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں