Media Network Pakistan
اسلام آباد(ایم این پی) وزارت پارلیمانی امور نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری وزیراعظم کوارسال کردی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اسمبلی کی تحلیل سے متعلق سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھیجیں گے۔
وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں تاریخ کا خانہ خالی چھوڑا گیا ہے۔ اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ اور وقت کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے ۔