Media Network Pakistan
کراچی(ایم این پی) اداکارہ جویریہ عباسی کی بیٹی عنزیلا عباسی پیا گھر سدھار گئیں۔
سوشل میڈیا پر عنزیلا عباسی کی شادی کے خوب چرچے ہورہے ہیں ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
عنزیلا عباسی نے اپنے خاص دن کیلئے سفید رنگ کے عروسی لباس کا انتخاب کیا جبکہ ان کے شوہر نے بھی سفید رنگ کی شیروانی زیب تن کی۔
عنزیلا عباسی نے اپنی شیندی پر والدہ اور دوستوں کے ساتھ رقص بھی کیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔