مہنگائی کے طوفان نے غریب کا جینا مشکل کردیا:حاجی شاہد الرحمن

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)کلین سٹی لیبر یونین لاہور کے جنرل سیکرٹری حاجی شاہد الرحمن نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہدمزدور طبقہ کیلئے ہمیشہ جاری رہے گی۔اپنے حق کیلئے لڑنا پڑتاہے اور ہم پیچھے ہٹنے والوں میں سے نہیں ۔مہنگائی کے دور میں معمولی تنخواہوں میں گزاراکرنا بہت مشکل ہوچکا ہے۔ہماری یونین کے تمام عہدیداران ایل ڈبلیوایم سی کے غریب ملازمین کے حق کیلئے ہمیشہ میدان میں رہتے ہیں۔پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں وفاق کے ملازمین کے برابراضافے کا حکومتی فیصلہ خوش آئندہے۔حق سچ کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑاہے اور یہی وجہ ہے کہ اللہ پاک نے عزت سے نوازا۔حکومت نے ہمارے مطالبات کوتسلیم کیا اورتنخواہ میں اضافے کا ہمارا مطالبہ مان لیا۔پیٹرول،گیس اوربجلی کے بلوں نے غریب کا جینا مشکل کردیا ہے۔حکومت کو چاہئے کہ غریب عوام کو ریلیف دے اور کوئی فارمولا بنائے جس سے ملکی معاملات میں بہتری آئے اور غریب کو بھی تکلیف نہ ہو۔ہم غریبوں کی آواز ہیں اور ان کے حقوق کیلئے ہرسطح تک جاتے ہیں۔ ظلم کا نظام نہیں چل سکتا یہ ایک نہ ایک دم ختم ہوجاتا ہے۔ہمیں سیاسی مخالفتوںسے بالا ترہوکرملکی ترقی وخوشحالی پر توجہ دینی چاہئے۔ملک میں سیاسی عدم استحکام معیشت کیلئے زہرقاتل ہے۔سب کو مل بیٹھ کرمعاملات طے کرنے چاہئیں۔ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کا دورگزرچکا ہے اور آج پاکستان کی غیورعوام اپنے فیصلے خود کرنا سیکھ گئی ہے۔اللہ پاک ہمارے وطن عزیز کی حفاظت فرمائے اورہمیں اس ناقابل برداشت صورتحال سے نکالے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں