عوام کو صفائی سہولیات کی فراہمی ہمارا فرض ہے ٜ زونل افسرمدثر

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)لاہورویسٹ منیجمنٹ کمپنی ایل ڈبلیو ایم سی کے سی ای او بابر صاحب الدین،ڈپی سی او اورنگزیب کی ہدایات اورمنیجرعزیزبھٹی ٹائون حسن رانا ، ڈپٹی جی ایم آپریشن سرکل2ٞ انیس جنجوعہ کی قیادت میں عزیزبھٹی ٹائون زون17کے زونل افسر مدثرکے اپنی ٹیم کے ہمراہ بہترین صفائی وستھرائی کیلئے اقدامات جاری۔محرم الحرام کی مناسبت سے علاقہ میں موجود تمام امام بارگاہوں کی قریبی گلیوں اور چوراہوں سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کے ساتھ ساتھ روزانہ کی بنیاد پرجھاڑو لگاکرصفائی کروائی جارہی ہے۔


زون 17کے زونل افسر مدثر نے کہاکہ اپنے افسران کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا جاتا ہے اورہریوسی سے آنے والی شکایات کا فوری ازالہ کیا جاتا ہے۔عوام کو صفائی ستھرائی کی سہولیات کی فراہمی ہمارافرض ہے جس کوبخوبی نبھا رہے ہیں۔محرم الحرام کے مہینے میں امام بارگاہوں میں مجالس اور جلوسوں کے روٹس پرروزانہ کی چیکنگ کی جاتی ہے اورہرشکایت کوفوری حل کیا جاتا ہے۔امام بارگاہ جوڑے پل شاہ کاظمین اورامام بارگاہ بیت الحزن مرغی خانہ سمیت علاقہ میں جتنی بھی امام بارگاہیں ہیں سب کو روزانہ چیک کرتے ہیں کہیں بھی کوئی صفائی ستھرائی میں کمی نظرآئے توفوری ایکشن لیاجاتا ہے۔یوسی149,150,151میں دروغہ فضل شاہ اورذیشان بٹ ودیگربہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں جس کی وجہ سے صفائی ستھرائی کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں۔ہرآنے والے شہری کو عزت دیتے ہیں اور جوبھی ہمارے متعلق مسئلہ ہوفوری حل کرتے ہیں۔افسران بھی دورے کرتے ہیں اور روزانہ ہماری کارکردگی کو چیک کرتے ہیں۔سی ای او بابر صاحب الدین کی ہدایات کے مطابق پورے زون میں کام ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں