لاہور(ایم این پی)سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پرایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا شادمان میں نویں محرم کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ۔ایس پی ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے قصر بتول ؑ سے برآمد ہونے والے ذوالجناح کے جلوس کے سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔شادمان کا اعزاداری کا روایتی جلوس اپنے مقررہ وقت پر اختتام پزیر ہو گا۔ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے سیکورٹی اہلکاروں اور امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقات کی، سیکورٹی امور بارے استفسار کیا۔مجالس اور جلوسوں کے روٹس کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔جلوس کومکمل سیکورٹی فراہم کرنا ہمارا مشن ہے، سپاہ احسن طریقے سے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔امن کمیٹی کے ممبران سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ تمام مکاتب فکرکے نمائندوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔محرم الحرام کی سیکورٹی کیلئے لاہور پولیس مسلسل سرگرم عمل ہے۔ایس پی
عمارہ شیرازی کا شادمان میں نویں محرم کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ
Media Network Pakistan