ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے نوٹس پر گم ہونیوالی بچی بحفاظت بازیاب

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے نوٹس پر گم ہونیوالی بچی بحفاظت بازیاب.کوٹ لکھپت انویسٹی گیشن و آپریشن ونگ پولیس کی مشترکہ کارروائی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور نے بچی کی بحفاظت بازیابی کا حکم دیا تھا.ساڑھے 3سالہ بچی علیحہ جنرل ہسپتال میں والدین سے بچھڑ گئی تھی،.نامعلوم شخص اسے روتے ہوئے دیکھ کر ساتھ لے گیا تھا اور فیکٹری ایریا کے علاقے میں چھوڑ دیا،بچی کی تلاش کے لیے مسجدوں میں اعلانات کروانے سمیت سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لی گئی،بچی کو بحفاظت بازیاب کروا کر والدین کے سپرد کر دیا گیا.والدین کا بچی کی تلاش پر پولیس ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی طرف سے پولیس ٹیم کو شاباش۔

اپنا تبصرہ بھیجیں