محرم الحرام کی آمد سول لائن ڈویژن کی مختلف شاہراہوں پر پولیس کا فلیگ مارچ

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)محرم الحرام کی آمد سول لائن ڈویژن کی مختلف شاہراہوں پر پولیس کا فلیگ مارچ .فلیگ مارچ ایس پی سول لائن حسن جاوید بھٹی کی قیادت میں کیا گیا .ڈولفن، پولیس ریسپانس یونٹ، آپریشنز ونگ پولیس نے فلیگ مارچ میں حصہ لیا۔فلیگ مارچ بالخصوص ہاٹ سپاٹس،کرائم پاکٹس و ڈیٹرنس پوائنٹس پر کیا گیا۔فلیگ مارچ چائنا چوک سے شروع ہوتا ہوا.جیل روڈ ، صدیق ٹریڈ سنٹر، ظفر علی روڑ مال روڑ پر کیا گیا۔ مغل پورہ، شالیمار لنک روڈ، گڑھی شاہو ، جی ٹی روڑ اور فروز پور روڑ کی اہم شاہراہوں پر بھی فلیگ مارچ کیا گیا۔فلیگ مارچ کا مقصد سکیورٹی بڑھانا،شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔امن وامان برقرار رکھنے کیلئے فلیگ مارچ اور سرچ آپریشنز جاری رہیں گے،ایس پی سول لائن حسن جاوید بھٹی

اپنا تبصرہ بھیجیں