لاہور(ایم این پی)لیڈی کانسٹیبل نے ہیلمٹ نہ پہننے پر والد کا چالان کر دیا۔چھانگا مانگا چوکی کوڑے سیاسی میں پیٹرولنگ پولیس کی ہیڈ کانسٹیبل سمیرا نے فرض شناسی کی انوکھی مثال قائم کر دی۔بتایا گیا ہے کہ چونیاں میں پنجاب ہائی وے پیٹرول پولیس کی لیڈی کانسٹیبل سمیرا صدیق نے ہیلمٹ نہ پہننے پر اپنے والد کا چالان کردیا اور موقع پر جرمانہ بھی وصول کیا۔
سمیرا صدیق ناکے پر کھڑی چیکنگ کر رہی تھیں کہ اسی دوران ان کے والد موٹرسائیکل پر گزرے جنہوں نے ہیلمٹ نہیں پہن رکھا تھا۔ چونیاں پولیس کے مطابق لیڈی کانسٹیبل سمیرا صدیق نے ناکے پر چیکنگ کے دوران ہیلمٹ نہ پہننے پر اپنے والد کا چالان کیا۔ لیڈی کانسٹیبل نے کہاکہ اگر میرے گھر والے بھی قانون پرعمل درآمد نہیں کریں گے توان کے ساتھ بھی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی پیٹرولنگ پولیس اطہر وحید نے خاتون کانسٹیبل کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔جب کہ سمیرا صدیق کے والد نے کہا کہ میری بیٹی نے چالان کیا اور دوسو روپے بھی وصول کیے۔مجھے خوشی ہوئی میری بیٹی نے ایسا کیا، قانون کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہئیے۔باپ یو یا ماما ہو سب کے لیے قانون برابر ہونا چاہئیے۔
لیڈی کانسٹیبل نے ہیلمٹ نہ پہننے پر والد کا چالان کر دیا
Media Network Pakistan