ہانیہ عامر ایک اوور ریٹڈ اداکارہ ہیں، ماڈل اقراء فیض

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی) پاکستان فیشن انڈسٹری کی ماڈل اقراء فیض کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر کو ضرورت سے زیادہ توجہ حاصل ہے۔

حال ہی میں ماڈل اقراء فیض ایک نجی پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز اور اداکاروں کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

میزبان نے اقراء سے سوال کیا کہ ان کی نظر میں انڈسٹری کی کونسی اداکارہ اوور ریٹڈ ہیں؟

جس پر اقراء فیض نے ہانیہ عامر کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ’ہانیہ کے خلاف تو نہیں ہوں مگر سمجھتی ہوں کہ ہانیہ عامر انڈسٹری کی سب سے اوور ریٹڈ اداکارہ ہیں‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں