ضلع خیبر کی مسجد میں دھماکا، ایڈیشنل ایس ایچ او شہید

Media Network Pakistan

خیبر: (ایم این پی) ضلع خیبر کے علاقہ جمرود میں دھماکے کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او شہید ہو گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کی علی مسجد میں دھماکا ہوا، دھماکے کے وقت موقع پر موجود ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شدید زخمی ہو گئے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

پولیس نے بھی ایڈیشنل ایس ایچ او کے شہید ہونے کی تصدیق کر دی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ہیں۔

دوسری طرف سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، یاد رہے کہ 20 جولائی کو بم دھماکا ہوا تھا جس میں 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں