پنجاب: 27 جولائی سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی) پنجاب میں 27 جولائی سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں 24 سے 30 جولائی کے دوران مون سون بارشوں کا حالیہ سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے جب کہ 27 جولائی سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا بھی امکان ہے۔

قدرتی آفات سے نمٹنے والے صوبائی ادارے کے مطابق دریائے ستلج، راوی ، چناب اور دریائے جہلم کے بالائی علاقوں میں بارشیں ہوں گی۔ 26 جولائی تک مون سون بارشوں کی شدت میں کمی کے امکانات ہیں اور مون سون بارشوں کے نئے سلسلے میں پہلے جیسی شدت نہیں ہوگی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے بھارتی ڈیمز 90 فیصد تک فل ہو چکے ہیں۔ ممکنہ بارشوں کے پیش نظر بھارت کی طرف مزید پانی چھوڑے جانے کا خدشہ ہے ۔ پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے ۔راوی جہلم اور چناب میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں