اسلام آباد(ایم این پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نگران سیٹ اپ میں دو اہم عہدے دئیے جانے کا امکان ہے۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار کو نگران وزیراعظم کے ساتھ نگران وزیر خزانہ بھی بنانے جانے کا امکان ہے۔نگران سیٹ اپ میں اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ امور کی نگرانی بھی سونپنے کی تیاری کی جا رہی ہے جس کے لیے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نگران سیٹ اپ میں وزارت خزانہ امور کی نگرانی کے لیے پلان بنا لیا۔
پلان کے تحت چین ، سعودی عرب ، یو اے ای، آئی ایم ایف سے اسحاق ڈار مسلسل رابطے میں رہیں گے۔آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد کے لیے اسحاق ڈار نے نگران سیٹ اپ میں عملدرآمد کی یقین دہانی کرا دی۔نگران سیٹ اپ کے دورا بیرونی ادائیگیوں کو بھی بروقت ادا کیا جائے گا۔
ذرائع وزارت خزانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ نگران سیٹ اپ میں وزارت خزانہ امور موجودہ پالیسی پر چلانے کے لیے دوست ممالک کو یقین دہانی کرا چکے ہیں۔