الیکشن میں عوام نے جو فیصلہ کیا اسے تسلیم کریں گے: وزیراعظم

Media Network Pakistan

شرقپور (ایم این پی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن کی آمد آمد ہے اور الیکشن میں عوام جوفیصلہ کریں گے اس پر سر تسلیم خم کریں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے شرقپور میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کوپاکستان کی ترقی وخوشحالی کا معمارکہتا ہوں ، پاکستان کوترقی وخوشحالی کےراستے پر لے جانے کا سہرا نواز شریف کے سر ہے، پاکستانیوں! یاد رکھنا جس نے پاکستان کوایشین ٹائیگربنانےکا منصوبہ بنارکھا تھا، بدقسمتی سےترقی وخوشحالی کا سفر2018میں ختم کردیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کےخلاف بہت بڑی سازش تھی، گزشتہ ساڑھے چارسال ضائع کردیئےگئے، اگرنوازشریف کی حکومت ہوتی توپاکستان ترقی کررہا ہوتا، گزشتہ حکومت میں ساری ترقی رک گئی ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نےکہا تھا 90دن میں300ارب ڈالرلاؤں گا، اگر300ارب ڈالرآجاتے تو ہم آئی ایم ایف کی منتیں نہ کررہےہوتے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے گزشتہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چور،ڈاکو کہتےرہے ایک دھیلا پاکستان نہیں آیا، القادریونیورسٹی 190ملین پاؤنڈ کا سکینڈل ہے ، پاکستان کوتباہی کی طرف لیجایا گیا، برطانیہ کی حکومت نےکہا یہ پیسہ پاکستان کی عوام کا ہے، پچاس ارب پاکستان کےخزانےمیں جانےکےبجائےسپریم کورٹ کےاکاؤنٹ میں چلاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں