اسلام آباد ائیر پورٹ 15 برس کیلئے آؤٹ سورس ہو گا،خواجہ سعد رفیق

Media Network Pakistan

اسلام آباد(ایم این پی)خواجہ سعد رفیق نے ائیر پورٹ آوٹ سورس کرنے کی وضاحت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اور ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پڑوسی ملک میں 8 ائیر پورٹ آؤٹ سورس ہیں،آؤٹ سورس کا مطلب یہ نہیں کہ ائیر پورٹ بیچا یا گروی رکھا جا رہا ہے۔ ائیر پورٹ آؤٹ سورس کرنے سے کوئی ملازم بیروزگار نہیں ہو گا،اسلام آباد ائیر پورٹ 15 برس کیلئے آؤٹ سورس ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے ہم آگے بڑھ رہے ہیں،اب ہمیں بیسٹ پریکسٹس کو فالو کرنا ہو گا۔ خواجہ سعد رفیق کا خبردار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی آئی اے کو ری اسٹرکچر نہ کیا تو ایک ڈیڑھ سال میں بند ہو جائے گا،امید ہے کہ پی ٹی آئی کی تین ماہ میں برطانیہ میں پروازیں بحال ہو جائیں گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کی واشنگٹن ڈی سی میں ملکیت تاریخی اور قیمتی عمارت فروخت کر دی گئی تھی۔

یہ عمارت نئی ایمبیسی بننے کے بعد 2003 سے خالی تھی، سفارتی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ واشنگٹن میں عمارت کی فروخت کے لیے بولی لگائی گئی۔ اور اسے 71 لاکھ ڈالر یعنی تقریبا 20 ارب روپے میں پاکستانی امریکن بزنس مین حفیظ خان نے خریدا۔ پرانی عماعت طویل عرصے سے خالی تھی اور حکومت پاکستان کو ٹیکس کی مد میں لاکھوں ڈالر ادا کرنے پڑ رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں