لاہور (ایم این پی) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر ظفر محمود چودھری نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی ترقی میں تاجر برادری کا کردار بہت اہم ہے لہذا ان کو صنعت و تجارت سے متعلقہ پالیسیوں کی تشکیل کے عمل میں شامل مشاورت کیا جائے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران ونڈالہ روڈ شاہدرہ کی تقریب حلف برداری میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نادرا،پنجاب ابرار احمد خان، صدر بادامی باغ لوہا مارکیٹ شیخ حیدر،صدر منٹگمری روڈ ایبٹ روڈ و عبدالکریم روڈمحمد اعجاز مشتاق ،جنرل سیکرٹری وقار علی،صدر محمدی گروپ اعظم کلاتھ مارکیٹ محمد عرفان سوہنی ۔جنرل سیکرٹری مچھلی منڈی اور سی ای او شریف جیولرز فیصل بٹ ،سینئرتاجر رہنما سید احمد بخاری،ذیشان علی و دیگر بھی موجود تھے ۔لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر ظفر محمود چودھری نے ایسوسی ایشن کے صدر وقاص بٹ ،جنرل سیکرٹری ملک نعمان شہریار،فنانس سیکرٹری محمد ندیم گجر اور تمام کابینہ سے حلف لیا اور عہدیداران کو نوٹیفیکیشن دئیے۔ ظفر محمود چودھری نے توقع ظاہر کی کہ انجمن تاجران ونڈالہ روڈ کے عہدیداران تاجر برادری کو درپیش مسائل حل کروانے کے لیے اپنی بہترین صلاحتیں بروئے کار لائیں گے
انجمن تاجران ونڈالہ روڈ کی تقریب حلف برداری، ظفر محمود چودھری نے حلف لیا
Media Network Pakistan