خیبر میں تحصیل کمپاونڈ کے گیٹ پر خودکش دھماکا، شہدا کی تعداد 4 ہوگئی

Media Network Pakistan

پشاور(ایم این پی) ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں کمپاونڈ کے مرکزی گیٹ پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 4 ہوگئی جس میں پولیس اہلکار اور شہری شامل ہیں جبکہ 8 افراد زخمی ہیں۔

ریسکیو حکام نے سرچ آپریشن کے دوران ملبے کے نیچے سے ایک اور شخصس کی لاش نکال لی جبکہ اسپتال میں بھی شدید زخمی اہلکار شہید ہوگیا۔ ریسکیو1122 کا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔

ترجمان خیبر پولیس کے مطابق دھماکے میں شہید ہونے والے اہلکاروں میں نور بہادر اور طیب شامل ہیں۔ حملے کے بعد سیکیورٹی ٹیموں نے جوابی کارروائی کی اور دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا جبکہ پولیس کی مزید نفری اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود رہی۔
سینیئر پولیس افیسر نے بتایا کہ باڑہ تحصیل پر دو خودکش حملہ آوروں نے گھسنے کی کوشش کی لیکن فوری جوابی کارروائی سے حملہ آوروں کو مار دیا گیا، برقت کارروائی سے حملہ ناکام بنایا گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جو تحصیل کمپاونڈ آفس کے مین گیٹ پر تعینات تھے۔ ریسکیو 1122 نے 2 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جن میں سے ایک شدید زخمی کو ایچ ایم سی علاج کے روانہ کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں