پنجاب پولیس کی تاریخ میں شہداکی فیملیوں کے لئے بڑی خوشخبری

Media Network Pakistan

لاہور( ایم این پی ) پنجاب پولیس کی تاریخ میں شہداکی فیملیوں کے لئے بڑی خوشخبری ،پولیس کی ملکیتی رہا ئشگاہوں کو قابضین افسران و ملازمین سے خالی کروا کر لاہور کے 169 سمیت صوبہ بھر کے 912 شہداءکی فیلییز کے لئے رہائشگاہوں کے بندوبست کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ،شہداءکی فمیلیز کو گھر کے لئے 27 لاکھ کا قرض 12 سال کی قسطوں پر دیا جائے گا ،لاہور سمیت پنجاب بھر میں موججود پولسی کوارٹر۵ز می دس فی صد کوٹہ مختص کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے ،ذرائع کے مطابق 2017 کے بعد شہید پیکج کے تحت شہداءفیلمیز کو گھر ،تنخواہ ،بچوں کی تعلیم و دیگر تمام مراعات فراہم کی جا رہی تھیں ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس لائنز اور پولیس اسٹیشنز میں موجود 1634 کوارٹرز میں دس فیصد رہائشگاہیں شہداءفیملیز کو دینے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ تمام ضلعی افسران سال 2000 سے 2017 تک کے شہداءفیملیز سے رابطہ کرکے ڈیٹا اکٹھا کریں ،پولیس کے ملکیتی کوارٹرز میں سے غیر ضروری رہائشگاہیں ختم کر ا کے شہداءکی فمیلیوں کو دی جائیں ،ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب کے جاری احکامات میں یہ بھی کہا گیا جن شہداءکی فمیلیوں نے گھروں کی تعمیر کے لئے بنک سے قرضہ حاصل کرنا ہو ان کو پراسیس سے آگاہ کیا جائے ،شہداءفمیلیوں کو گھر کی تعمیر کے لئے 27 لاکھ لون ایک سال کی قسطوں پر دیا جائئے گا ،چار فی صد مارک پولیس ویلیفئیر فنڈ سے ادا کیا جائے گا ،دوبارہ شادی شداہ بیوائیں ،قرض لینے والی فیملیز ،فیملی کلیم پر بھرتی کے بعد رہائشگاہ لینے والے اس پیکج کے اہل نہیں ہونگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں