لاہور (ایم این پی) مون سون بارشوں کا ایک اور تگڑا سسٹم ملک میں داخل ہونے کیلئے تیار، 18 سے 21 جولائی کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا امکان، سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا بھی خدشہ۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے زیادہ تر حصے موسلادھار بارشوں کے نئے سلسلے کی زد میں آنے والے ہیں۔ رواں ماہ کے دوران ملک کے کئی علاقوں میں بادل خوب برس چکے ہیں، جبکہ اب مزید بارشوں کا امکان ہے۔
ملک میں مون سون کی بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشن گوئی کی گئی، جبکہ الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ رواں ہفتے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے جس کے باعث اسلام آباد اور لاہور سمیت کئی شہروں میں نشیبی علاقے زِیرآب آ سکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں 18 جولائی کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی۔
مون سون بارشوں کا ایک اور تگڑا سسٹم ملک میں داخل ہونے کیلئے تیار
Media Network Pakistan