گرین ٹاؤن سے مدرسہ میں پڑھنے والے 02 طالب علموں کے اغواء کا معمہ حل

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)گرین ٹاؤن سے مدرسہ میں پڑھنے والے 02 طالب علموں کے اغواء کا معمہ حل .ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے بچوں کی بازیابی کا ٹاسک سونپا تھا.10 سالہ الیاس اور 07 سالہ وقاص مدرسہ میں پڑھتے تھے.بچوں کے پاس پیسے جمع تھے اور مدرسہ سے گھر جانے کی بجائے گھومنے چلے گئے.بچوں کے اغواء کا مقدمہ تھانہ گرین ٹاون میں درج تھا.دونوں بچے لاہور سے ڈسکہ پنہچ گئے ۔بچے ڈسکہ پنہچ کر اپنے چاچا کےگھر کا پتہ بھول گئے.سوشل میڈیا پر تشہیر کی وجہ سے ڈسکہ پولیس اور لاہور پولیس کے باہمی تعاون سے بچوں کی حوالگی ممکن ہوئی۔دونوں بچوں کو والدین کے سپرد کر دیا گیا .بچوں کے باحفاظت واپس ملنے پر ورثاء نے پولیس کا شکریہ ادا کیاڈھیروں دعائیں دیں.ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے گرین ٹاؤن پولیس کو شاباش دی

اپنا تبصرہ بھیجیں