Media Network Pakistan
لاہور(ایم این پی)سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن .اقبال ٹاؤن ڈویژن میں اسلحہ کی نمائش اور ڈالہ کلچر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری.گلشن راوی پولیس کی کارروائی.ویگو ڈالے میں سرعام اسلحہ کی نمائش کرنے والے 05 ملزمان گرفتار.ملزمان شہباز۔صدیق۔عمران۔مدثر۔علی گرفتار ہونے والوں میں شامل.ملزمان ویگو ڈالے میں سوار سر عام اسلحہ کی نمائش کرکے لوگوں کو حراساں کر رہے تھے.ملزمان کے قبضہ سے 04 جدید رائفلز۔درجنوں گولیاں اور میگزینز بھی برآمد۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا۔ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو کی ایس ایچ او فراز احمد و پولیس ٹیم کوشاباش.اسلحہ کی نمائش کرکے شہریوں کو حراساں کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جاسکتی ۔ایس پی اقبال ٹاؤن