Media Network Pakistan
ممبئی(ایم این پی) بالی ووڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی آنے والی نئی فلم ’جوان‘ سے پہلے اُن کی اس فلم کے ہدایت کار ایٹلی کمار کے ساتھ 10 برس پہلے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
جوان کے ہدایتکار ایٹلی کمار نے اپنے فیس بک پر 14 مئی 2013 کو شاہ رخ خان کے ساتھ بنوائی گئی تصویر اپلوڈ کی تھی۔
انہوں نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’شاہ رخ خان (ایس آر کے) سر اور میں‘۔