سبزہ زار لاہور(ایم این پی)خاتون کے اندھے قتل کی سنگین واردات میں ملوث سوتیلا بیٹا2 شوٹرز سمیت گرفتار.ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور نےملزمان کی گرفتاری کا حکم دیاتھا.ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عقیلہ نقوی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی.انچارج انویسٹی گیشن سبزہ زار لاہور عمر دراز نے ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو گرفتار کیا.گرفتارملزم مدثر نے شوٹرز شاہد اور گلباز کے ذریعے اپنی سوتیلی ماں کنول زہرہ کو قتل کروایا،.مقتولہ کنول زہرہ پیشہ کے لحاظ سے نرس تھی اور نجی ہسپتال میں جاب کرتی تھی،ملزم مدثر کا والد خالد ملک عرف ڈاکٹر بھی اسی ہسپتال میں کام کرتا تھا، ملزم کے والد کا جھکاؤ اس کی سوتیلی ماں کی طرف تھا جس کا اسے رنج تھا،.ملزم مدثر نے شوٹرز کو4لاکھ نقدی، اسلحہ اور موٹر سائیکل دے کرقتل کی واردات کے لیے آمادہ کیا،شوٹرز شاہد اور گلباز نے ہسپتال جاتے ہوئے کنول زہرہ کو فائرنگ کا نشانہ بنایا،گرفتار ملزم مدثر ایل ایل بی کا طالب علم ہے، ملزمان سے آلہ قتل پسٹل اور موٹر سائیکل برآمد،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے،پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے ملزمان کو سخت سزائیں دلوائی جائیں گی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور
اندھے قتل کی سنگین واردات میں ملوث سوتیلا بیٹا2 شوٹرز سمیت گرفتار
Media Network Pakistan