Media Network Pakistan
لاہور(ایم این پی)11 سالہ فضاء بازیاب، اغواء میں ملوث 02 خواتین گرفتار.مصطفی ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائی،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے بچی کی فوری بازیابی کا ٹاسک دیا تھا،10 سالہ فضاء کو والدین نے گھریلو ملازمت پر چھوڑا تھا.گرفتار ملزمان میں یاسمین اور کوثر بی بی شامل،بچی کو اغواء کر کے فیصل آباد بھی رکھا تھا،انچارج مصطفی ٹاؤن ظفر بخاری نے ٹیم کے ہمراہ بچی کو سگیاں شاہدرہ کے علاقہ سے بازیاب کروایا.خواتین ملزمہ کو گرفتار کرکے مزید تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے۔بچی کی فوری بازیابی پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے انچارج مصطفی ٹاؤن ظفر بخاری و پولیس ٹیم کو تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا