لاہور(ایم این پی)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کی ہدایت پر ایس پی صدر انویسٹی گیشن عبدالحنان کا اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد .کھلی کچہری میں شہریوں کی کثیر تعداد کی شرکت،شہریوں نے اپنے مسائل سے ایس پی انویسٹی گیشن صدر کو آگاہ کیا۔ایس پی انویسٹی گیشن نے عوام الناس کے مسائل سنے اور موقع پراحکامات جاری کیے۔کھلی کچہری میں ایس ڈی پی اوز، انچارج انویسٹی گیشن اور تفتیشی افسران بھی موجود تھے۔میرے دفتر کے دروازے عوام الناس کے لیے ہر وقت کھلے ہیں،جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے سے ہی امن وامان کا قیام ممکن ہے،منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ اور اشتہاری ملزمان کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں، پولیس افسران کو عوام الناس سے خوش اخلاقی سے پیش آنے اور اپنی کارکردگی مزید بہتربنانے کی ہدایت۔کھلی کچہری کا مقصد عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا ہے، ایس پی صدرانویسٹی گیشن عبدالحنان
ایس پی صدر انویسٹی گیشن عبدالحنان کا اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد
Media Network Pakistan