اسلام آباد(ایم این پی) سابق مشیر احتساب ڈاکٹر شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ نوازشریف اچھے آدمی ہیں۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے لندن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ ہمارے خلاف تھے، وہ تباہی کے ذامہ دار ہیں۔موجودہ حالت کے ذمہ دار قمر جاوید باجوہ ہیں۔شہباز شریف کو وزارت اعظمیٰ کو چسکا لگ گیا ہے،مجھے پہلے ہی معلوم ہو گیا تھا کہ ہماری حکومت کا تختہ اکلٹ دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے رواں برس الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے۔ پی ٹی آئی حکومت میں میرے پاس ایگزیکٹو اختیار نہیں تھا۔شہزاد اکبر نے کہا کہ کابینہ نے کاغذات دیکھنے کی زحمت نہیں کی۔فیصل واوڈا کو ٹافی دی اس نے کہا انکل دستخط کہاں کرنے ہیں۔
علاوہ ازیں سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر نے ذاتی حیثیت میں پیشی سے نیب سے پھر معذرت کرلی اور کہا کہ اب میں پاکستان میں نہیں رہتا ،برطانوی شہری ہوں ،زندگی کو خطرات لاحق ہیں اس لئے برطانیہ کا ایڈریس شیئر نہیں کر سکتا ۔
نوازشریف اچھے آدمی ہیں، شہزاد اکبر
Media Network Pakistan