لاہور(ایم این پی)رائیونڈ، پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک 2 گرفتار.رائیونڈ پولیس نے 3 مسلح موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا.ملزمان نے رکنے کی بجائے فرار ہونے کی کوشش کی .رائیونڈ پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا اسی دوران ملزمان کی موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرائی .ملزمان موٹر سائیکل چھوڑ کر فائرنگ کرتے ہوئے نجی سوسائٹی میں داخل ہوئے .ملزمان نے نجی سوسائٹی کے گارڈ پر فائرنگ کی اور اس سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی.فائرنگ کے نتیجے میں دو سکیورٹی گارڈ ٹانگ پر فائز لگنے سے زخمی ہوئے.ڈی ایس پی رائیونڈ ملک عامر کی سربراہی میں ایس ایچ رائیونڈ نے ملزمان کو موقع پر راؤنڈ اپ کیا۔ملزمان نے پولیس پارٹی پر دوبارہ فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا.تیسرے ملزم کو موقع سے فرار ہوتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا.ہلاک ڈاکو کی شناخت عاقب کے نام سے ہوئی .دیگر گرفتار ملزمان میں شکیل وارث شامل ہیں.ملزمان ڈکیتی رابری سمیت دیگر سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں.ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا.شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں ۔ایس پی صدر وقار کھرل
رائیونڈ، پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک 2 گرفتار
Media Network Pakistan