پولیس کی کارروائی .5 روکنی ڈکیت گرفتار

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ماڈل ٹاؤن ڈویژن ہیڈکوارٹرز میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو.نشتر کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 روکنی ڈکیت گرفتار کیا.ملزمان نے 5 روز قبل پرنٹنگ پریس فیکٹری میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات کی تھی.فیکٹری ملازم وقاص نے ذاتی رنجش پر دیگر ملزمان سے مل کر فیکٹری میں واردات کی منصوبہ بندی کی.3 ملزمان مسلح پستول اور 2 ملزمان چھری سے مسلح ہوکر اتوار کو علی الصبح فیکٹری میں داخل ہوئے.ملزمان نے 1 گھنٹے تک فیکٹری مالک اور چوکیدار کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنائے رکھا.ملزمان فیکٹری سے کیش والا لاکر ،1 موٹر سائیکل اور موبائل لیے کر فرار ہوئے تھے.ملزمان روپے والی لاکر کو چنگچی رکشہ پر لوڈ کرکے موقع سے فرار ہوئے.15 کال پر پولیس کا فوری ریسپانس, جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے، سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی.آپریشن ونگ پولیس کی جوائنٹ ٹیم نے 4 روز کی انویسٹیگیشن سے ملزمان کا سوراغ لگایا . پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کو بند روڈ سے ٹریس کر کے گرفتار کیا .فوٹیجز میں ملزمان کو واردات کر کے فرار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے .دریائے راوی کے پاس گودام میں جا کر لاکر کاٹ کر آپس میں رقم تقسیم کی، ملزمان کا اعتراف .گرفتار ملزمان میں سرغنہ وقاص ابوبکر، عباس ، خرم اور زاہد شامل.ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ 2پسٹل، چنگچی رکشہ اور 25 لاکھ زائد رقم برآمد.ایس پی عمارہ شیرازی کی پولیس ٹیم کو شاباش، تعریفی اسناد دینے کا اعلان .جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔ایس پی ماڈل ٹاؤن

اپنا تبصرہ بھیجیں