Media Network Pakistan
لاہور(ایم این پی)ایس پی سول لائن حسن جاوید بھٹی کا محرم الحرام میں منعقد ہونے والے مجالس وجلوسوں کے راستوں کا دورہ .ایس پی حسن جاوید بھٹی نے اہل تشیع کے عہدیداران کے ساتھ ملاقات بھی کی .ایس ڈی پی او اولڈ انارکلی زکریا یوسف نے سکیورٹی کے متعلق بریفنگ دی .ایس پی حسن جاوید بھٹی نے مجالس و جلوسوں کے داخلی خارجی راستوں اہم مقامات کا جائزہ لیا .منتظمین جلوس و مجالس نے سیکورٹی سے متعلق درپیش مسائل سے ایس پی سول لائن کو آگاہ کیا.تمام امام بارگاہوں، مجالس، جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کریں گے، . آنے والے تمام افراد کی سخت چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت ہو گی، تمام منتظمین سیکورٹی معاملات میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں، سیکورٹی سے متعلق درپیش مسائل کو اولین ترجیحات پر حل کریں گے، ایس پی سول لائن