Media Network Pakistan
لاہور(ایم این پی)ہیٔر کے علاقہ میں 39سالہ خاتون کے قتل کا معمہ حل، ملزم نعمان گرفتار.ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے ہیٔر پولیس ٹیم کو ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا.مقتولہ شازیہ نجی یونیورسٹی میں صفائی کا کام کرتی تھی،.گرفتار ملزم نعمان کے مقتولہ کے ساتھ تعلقات تھے،.2ماہ قبل ملزم کی شادی کسی اور جگہ ہوگئی لیکن ملزم اور مقتولہ کا آپس میں رابطہ رہا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے شازیہ بی بی سےتعلقات کا راز ظاہر ہونےکے ڈر سے قتل کا منصوبہ بنایا،ملزم نعمان موٹر سائیکل پر شازیہ کو نجی یونیورسٹی سے ساتھ لے کر آیا،ملزم نعمان نے شازیہ کے گلے پر قینچی کے پے در پے وار کرکے قتل کیا اور فرار ہو گیا،پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے ملزم کو سخت سزا دلوائی جائے گی،ایس ایس پی انویسٹی گیشن