ڈسکوز صارفین کیلیے بجلی 1روپے 25پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی

Media Network Pakistan

اسلام آباد(ایم این پی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ڈسکوز صارفین کے لیے بجلی 1 روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

ڈسکوز کے مالی سال 23-2022 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق اس کا اطلاق جولائی، اگست اور ستمبر 2023 کے ماہ کے بلوں پر ہوگا، ڈسکوز نے نیپرا کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی درخواست دی تھی، اتھارٹی نے ڈسکوز کی درخواست پر 24 مئی کو عوامی سماعت کی تھی۔
اس سے قبل صارفین سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں 47 پیسے ایوریج فی یونٹ چارج کیا جا رہا تھا جو کہ جون 2023 تک تھا۔

فیصلے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا جبکہ اسکا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں